حیدرآباد3 مارچ (یواین آئی) عوامی مسائل پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا جاری ہے ۔ انہوں نے نلگنڈہ نکریکل کے چٹیال منڈل سے یاترا کا آغاز کیا۔قبل ازیں انہوں نے ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور متحدہ آندھرا کے عوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔شرمیلا کی یاترا کے موقع پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی لیڈروں، کارکنوں کے ساتھ مداحوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاتراپرعوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے ۔شرمیلا عوامی مسائل کے ساتھ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔وہ عوامی جلسوں سے خطاب میں ٹی آرایس کو نشانہ بنارہی ہیں۔