تلگو ریاستوں میں آبی تقسیم پر تنازعہ کی یکسوئی ، کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے

   

حیدرآباد ۔ یکم فروری(سیاست نیوز) تلگو ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ کا حل تلاش کرنے کیلئے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں نے سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پراجکٹس کے واٹر مینجمنٹ کی ذمہ داری کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے سپرد کرنے سے اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ریاستوں میں آبپاشی کی ضرورت کیلئے پانی جاری کیا گیا۔ مرکزی وزارت آبی وسائل کے سکریٹری نے یہ اجلاس طلب کیا تھا جس میں دونوں ریاستوں کے انجنیئرس اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ حیدرآباد کے جل سودھا میں منعقدہ اجلاس میں دونوں ریاستوں میں تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو پانی کی تقسیم پر فیصلہ کرے گی۔ اجلاس کے بعد تلنگانہ کے انجنیئر انچیف مرلیدھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے کرشنا کے پانی میں 50 فیصد حصہ داری کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے کئی فیصلے کئے گئے۔ آندھراپردیش کے عہدیدار نارائن ریڈی کے مطابق تلنگانہ کے 6 اور آندھراپردیش کے 9 آبپاشی پراجکٹس میں واٹر مینجمنٹ کی ذمہ داری کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا گیا ۔ 1