شمس آباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ کے احاطہ میں اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد ایرپورٹ عملہ کو چوکس کردیا گیا تھا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ ایرپورٹ میں داخلہ اور باہر جانے والے تمام راستوں میں کڑی نظر رکھی گئی اور ساتھ ہی پولیس گشت بڑھا دی گئی تھی ۔ تیندوے کو پکڑنے کے لیے تین پنجرے لگائے گئے تھے تیندوا پنجرے تک آکر چلا جارہا تھا لیکن کل رات میں وہ پنجرہ میں موجود بکری کو کھانے کے لیے داخل ہوا اور وہ پنجرہ میں قید ہوگیا جس کے بعد پولیس ، ایرپورٹ عملہ اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے سکون کی سانس لی ۔ تیندوے کو آج صبح نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کردیا گیا ۔۔