جامع مسجد چنچل گوڑہ اور علماء نظامیہ آرگنائزیشن

   

کے اشتراک سے 40 روزہ مفت دینی تربیتی کورس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( راست ) : انتظامی کمیٹی جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خاں چنچل گوڑہ کے مشترکہ زیر اہتمام علماء نظامیہ آرگنائزیشن کے تعاون سے 40 روزہ دینی تربیتی کورس کا روزانہ بعد نماز فجر صرف 30 منٹ کے لیے اہتمام کیا جارہا ہے ۔ کورس کی مدت 14 جنوری تا 25 فروری تک رہے گی ۔ جناب سید فراست علی 40 دن کے لیے روزانہ بعد نماز فجر غسل ، وضو ، تیمم ، احکام جنازہ ، اذکار نماز روزہ و سیرت النبیؐ و سیرت صحابہ و اہل بیت اطہار کی تعلیم و عملی تربیت دیں گے ۔ کورس کی تکمیل کے بعد جامعہ نظامیہ سے امتحان میں شرکت کروائی جائے گی ۔ کامیاب طلباء کو مسجد کمیٹی کی جانب سے انعامات دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8522800636 پر ربط قائم کریں ۔۔