نئی دہلی ۔25؍مئی ( ایجنسیز ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026ء کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ٹورنامنٹ میں انڈین پیسر جسپریت بمراہ ہر وکٹ کیلئے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے۔ بمراہ نے ممبئی انڈینز کیلئے کھیلتے ہوئے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دیے۔ جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ وہ آئی پی ایل کے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔آئی پی ایل 2026ء میں بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا جبکہ ان کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا ہے۔