جشن آزادی تقریب کیلئے وسیع انتظامات کئے جائیں : ایڈیشنل کلکٹر

   

کریم نگر ۔ 6 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر چترا مشرا نے متعلقہ محکمے کے افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ 15/اگست کی تقریبات کے لیے وسیع انتظامات کریں۔ جمعرات کو ایڈیشنل کلکٹر سری نواسا ریڈی اور ایڈیشنل ڈی سی پی وینکٹارامنا نے ضلع ہیڈکوارٹر کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ 15/اگسٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے مشورہ دیا کہ قواعد کے مطابق انتظامات کیے جائیں تاکہ پروٹوکول کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کا انتخاب کرکے توصیفی اسناد سے نوازا جائے۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں، آزادی پسندوں، عوام، طلباء اور میڈیا کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔