نئی دہلی، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ خصوصی دلچسپی لے کر جموں و کشمیر کے حالات کو فوراً بحال کریں تاکہ ہندوستان دشمن عناصر کی ریشہ دوانیاں کامیاب نہ(نہ) ہونے پائیں۔ شاہی امام نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے آنے والی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔
انسانی حقوق کے بعض بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں نے صورت حال کی سنگینی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ایسے میں [؟]وزیر اعظم کو خصوصی دلچسپی لے کر کشمیر کے حالات کو فوری طور پر بحال کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن اندرونی و بیرونی طاقتیں ہماری جمہوریت اور انسانیت پرستی کی پالیسی کو داغدار نہ کر سکیں۔[؟]