جنوبی افریقہ نے سیریز 2-1سے جیت لی

   

کیپ ٹاؤن۔انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند تھے اور وہ جنوبی افریقہ میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پسندیدہ موقف میں تھی لیکن یہاں تیسرے ٹسٹ میں 7 وکٹوں کی شکست نے ویراٹ کوہلی کی ٹیم
کے اس خواب کو پورا ہونے نہیں دیا، جیسا کہ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹسٹ اور سیریز میں کامیابی کیلئے مطلوبہ 212 رنز کا نشانہ تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ نے اپنے کل کے اسکور102سے آج آگے کھیلنا شروع کیا اور پیٹرسن نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پیٹر سن نے تیسری وکٹ کیلئے ونڈر ڈے سن کے ساتھ 54 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔پیٹر سن شاندار ااننگز کھیلنے کے بعد ٹھاکر کی گیند کو اپنی وکٹوں پر مار بیٹھے۔پیٹر سن کے بعد باووما نے 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنانے کے علاوہ ڈیسن کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے ناٹ آوٹ 57 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو ایک یادگار کامیابی دلوائی۔ ہندوستان نے سیریز کا شاندار آغاز کیا تھا جیساکہ اس نے سنچورین میںپہلا ٹسٹ113 رنزسے جیت کر سیریز میں 1-0 کی سبقت بنالی تھی اور افریقہ میں پہلی سیریز کامیابی کے امکانات روشن کرلئے تھے ۔پیٹر سن کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈدیا گیا۔کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ٹیم نے کلیدی مواقع پر بہتر مظاہرہ نہیں کیا۔