نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شمال مغربی دہلی کے فساد زدہ جہانگیر پوری علاقہ میں شروع کی جا نے والی انسداد تجاوزات مہم پر چہارشنبہ کو روک لگا دی۔چیف جسٹس این وی رمناکی بنچ نے سینئر وکیل دشینت دوے اور کپل سبل کے خصوصی ذکر پر صورت حال جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔بینچ نے کہاکہ ہم اس معاملے کو جمعرات کے روزفہرست بند کریں گے ۔جہانگیر پوری علاقے میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی پرنکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس کے پیش نظر علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے ۔