جی ایچ ایم سی میں تین ملٹی اسپیشالیٹی دواخانوں کیلئے ٹنڈرس کو قطعیت

   

حیدرآباد 7جنوری ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹس آف میڈیکل سائینس ( سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس ) ایل بی نگر ‘ صنعت نگر اور الوال میں تعمیر کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے اور کاموںکیلئے تین کمپنیوںکو کنٹراکٹس دیدئے گئے ہیں۔ ایل بی نگر ٹمس کیلئے کنٹراکٹ لارسن اینڈ ٹوبرو کو دیا گیا ہے جس کی مالیت 668 کروڑ ہے ۔ ٹمس صنعت نگر کا کنٹراکٹ میگھا انجینئرنگ اینڈ انفرا اسٹرکچرش کو دیا گیا جس کی مالیت 667 کروڑ روپئے ہے ۔ ٹمس الوال کیلئے کنٹراکٹ ڈی ای سی انفرا اسٹرکچر اینڈ پراجیکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ کو دیا گیا ہے جس کی مالیت 669 کروڑ روپئے ہے ۔ ٹنڈرس کو قطعیت دئے جانے کے بعد محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے ان کمپنیوںکو معاہدات کے مکتوب جاری کردئے گئے ہیں۔