عوام میں تشویش کی لہر ۔ بدبو سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ جیڈی میٹلہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ سے متصل سبھاش نگر ڈیویژن کے وینکٹا دری نگر میں کل رات مین ہول سے اچانک سرخ رنگ کا پانی بہنے لگا جس سے عوام میں تشویش پائی گئی ۔ مقامی افراد سڑک پر بہنے والے سرخ پانی کا ویڈیو بناکر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے لگے ۔ سرخ رنگ کے پانی سے بدبو آنے لگی جس سے عوام کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے ۔ عوام نے شکایت کی کہ گوداموں کا کیمیکل راست نالوں میں ملایا گیا جس کی وجہ سے پانی سرخ ہوگیا ۔ بلدیہ میں کئی بار شکایت کے باوجود عہدیداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور خطرناک فضلہ کو ہٹایا جائے اور گوداموں کے خلاف کارروائی کرکے کیمیکل کو نالہ میں آنے سے روکا جائے ، بدبو سے عوام کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ ش