مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد‘ ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالرکا خطاب
ظہیرآباد۔ 5؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ حج اسلام کا اہم رکن اورجامع اور عالمگیر عبادت ہے زندگی میں حلال آمدنی سے ایک مرتبہ فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر مصنف و ماہر حج ٹرینر حیدرآباد نے مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے زیراہتمام منعقدہ نصف یومی حج تربیتی کیمپ برائے عازمین حج ضلع سنگاریڈی بذریعہ پروجیکٹر بطور خصوصی مہمان مقرر مناسک عمرہ و حج خطاب کیااورکہا کہ عازمین اپنا احتساب کریں اخلاص نیت صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے کریں حقوق العباد کی ادائیگی قرض امانت کی ادائیگی وراثت کی تقسیم اور اذیت پر معافی اور وصیت کی پاسداری کریں سود رشوت حق تلفی خیانت اور چوری کے مال سے حج نہ کریں.مناسک عمرہ و حج سے واقف ہوں۔ محمد عدنان رکن جماعت کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا امیر مقامی نارتھ محمد قیصر غوری نے خیر مقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے جدید تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام میں مہمانان کا خیر مقدم کیا اور تمام عازمین کو مبارکباد پیش کی بعد نماز ظہر دوسرے سیشن میں ڈاکٹر علیم الدین حیات ہاسپٹل نے صحت سے متعلق اہم مشورے دیئے جناب سید شاہ حسام الدین قادری سابق خادم الحجاج نے آداب زیارت مدینہ منورہ پیش کئے سوالات کے بحسن خوبی جوابات دیئے گئے۔ اس پروگرام کی نظامت محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کی جبکہ انجنیئیر محمد شہباز الدین معاون امیر مقامی نارتھ نیاظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی ظہیر آباد ساوتھ سیدعبدالروف معاون امیر مقامی ساوتھ خواجہ نظام الدین خادم الحجاج محمد عبدالستار کے علاوہ مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کا معقول نظم رکھا گیا اسکے انتطامات عبدالوحید محمد مصطفی سید اظہر الدین عبدالمجید سید امتیاز محمد مکرم احمد عبدالحمید نعیم غوری محمد افضل ارشآد غوری اورمحمدعلیم نے کئے دعا پر کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔