حکومت آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15 ہزار روپئے معاوضہ ادا کرے

   

آٹو ڈرائیورس کے مسائل کو بی آر ایس اسمبلی میں اٹھائے گی : ٹی ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے آٹو رکشہ ڈرائیورس کو ماہانہ 15 ہزار روپئے معاوضہ ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ سدی پیٹ میں ضلع آٹو کریڈیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے زیراہتمام اسپورٹس پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس کے مسائل کو بی آر ایس اسمبلی میں اٹھائے گی اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے حکومت کو مجبور کرے گی۔ انہوں نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کسی کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ حکومت کے اس اقدام سے آٹو ڈرائیورس روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ریاست کے 6 لاکھ آٹو ڈرائیورس کو حکومت فوری راحت فراہم کرے۔ بی آر ایس پارٹی آٹو ڈرائیورس کو انصاف حاصل ہونے تک جدوجہد کرے گی۔ ان کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کھیل کود کے مقابلوں سے آٹو ڈرائیورس میں ذہنی دباؤ کم ہوگا۔ ان کی صحت بہتر رہے گی۔ بی آر ایس پارٹی آٹو ڈرائیورس کے مفادات کا مکمل تحفظ کرے گی۔ ان کے بچوں کی تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے گی۔ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ سدی پیٹ اسپورٹس ہب میں تبدیل ہوگیا ہے۔2