حیدرآباد میں انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول۔ رات میں بھی پتنگ بازی

   

حیدرآباد 14جنوری (یو این آئی) پریڈگراونڈس پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کے موقع پر رات میں بھی پتنگ اڑائی گئیں۔ چھوٹی لائٹس لگاکر پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔اس نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھاجاسکتا ہے ۔محکمہ سیاحت سے اس فیسٹیول کا اہتمام کیاگیا ۔ اس فیسٹول میں عالمی سطح کے 40 پتنگ باز 16 ممالک سے حصہ لے رہے ہیں ان کے علاوہ قومی سطح پر 40 کائٹ کلبس کے ارکان بھی اس فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں۔