حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ہوا کے معیار میں حالیہ دنوں میں کافی ابتری دیکھی گئی جو دیوالی تقاریب کے دوران تشویشناک ہوگئی۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں شہر میں ہوا کا معیار ابتر ہوگیا جس کی وجہ زیادہ تر پٹاخوں کا زیادہ استعمال کرنا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اس سال گزشتہ سال کے مقابل فضائی آلودگی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس میں خاص طور پر کاپرا، بولارم، پٹن چیرو، سوماجی گوڑہ اور صنعت نگر جیسے علاقے زیادہ متاثر ہیں۔ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لئے مضر ہے اس سے جسم کے زیادہ تر اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔