حیدرآباد میں ونگس انڈیا۔2024 شوجاری

   

حیدرآباد 20جنوری(یواین آئی ) شہر میں ونگس انڈیا۔2024 شوجاری ہے ۔ بوئنگ، ایئر انڈیا اور دیگر طیاروں کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد بیگم پیٹ ایرپورٹ آ رہی ہے ۔ دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے اس شو کا موضوع امرت کال میں ہندوستان کو دنیا کے ساتھ جوڑنادیاگیا ہے ۔ شو میں 100 سے زائد ممالک سے 1500 مندوبین، پانچ ہزار نمائندے اور ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کررہے ہیں۔ شو میں جدید ترین وائڈ باڈی بوئنگ ہوائی جہاز، 777-9 اور انجینئرنگ کا نیا کرشمہ ، ایئربس اے 350 پہلی بار دکھایا جارہا ہے ۔ انتہائی جدید ایرکرافٹس، ہوابازی کی خدمات، سیاحت کی اسٹارٹ اپس کے اسٹالس بھی ہیں۔ وزارت شہری ہوابازی فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ تلنگانہ حکومت کے اشتراک سے یہ شو منعقد کیاجارہا ہے ۔ ونگس انڈیا میں شہری ہوابازی اور متعلقہ شعبوں کے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے سائن بورڈس ہیں۔ ونگس انڈیا 2024ء نمائش میں حکومتوں کو ٹراویل، ٹورازم اور متعلقہ شعبوں میں اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو پیش کرنے کا بہترین موقع حاصل ہوا ہے ۔