حیدرآباد 20 اگست (راست) سابق وزیراعظم ہند آنجہانی راجیو گاندھی کی یوم جینتی کے موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پائیلٹ سلویٰ فاطمہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر صدر کمیٹی سید خالد سیف اللہ اور آل انڈیا پروفیشنلس کانگریس (اے آئی پی سی) ریسرچ نیشنل ہیڈ نویکا ہرشے نے بھی نوجوان خاتون پائیلٹ کے اہم سنگ میل کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے 20 اگست کو سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی یوم جینتی مقرر ہے اِسی مناسبت سے تہنیتی تقریب بھی رکھی جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ آنجہانی راجیو گاندھی نے سرگرم سیاست میں داخل ہونے سے قبل ایک پیشہ وارانہ پائیلٹ بن گئے تھے۔ اس موقع پر خالد سیف اللہ نے سلویٰ فاطمہ پر زور دیا کہ وہ پرانے شہر کی خواتین سے ملاقات کرکے ہمت افزائی کریں تاکہ ان کے اندر بھی نئے حوصلے بلند ہوسکیں۔