حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پولیس نے ایک خاتون کو سڑک پر بندوق لے کر گھومنے کے دوران گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ اترپردیش میں پیش آیا ۔ کرشمہ سنگھ یادو نامی خاتون فیروز آباد کے اسکول میں بحیثیت ٹیچر خدمات انجام دیتی ہے ۔ وہ منگل کو کام کے سلسلے میں مین پوری روانہ ہوئی تھیں تاہم کوتوالی علاقہ میں مقامی عوام نے خاتون کو اپنی پینٹ کی جیب میں بندوق رکھ کر گھومتے دیکھا اور اس کی فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس وہاں پہونچ گئی ۔ خاتون کی جانچ کرنے پر اس کی جیب سے بندوق دستیاب ہوئی اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون پولیس کانسٹبل کرشمہ یادو کی چکنگ کررہی ہے اور اس کے جینس کی جیب سے 315 بور دیسی ساختہ پستول ضبط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ مین پوری ایس پی اجئے کمار نے بتایا کہ اس خاتون کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اس کے پاس پستول کہاں سے آیا اور وہ کہاں جارہی تھی ۔۔ ن