خانگی شعبہ میں روزگار کے مواقع

   

جگتیال ۔ضلعی عہدیدار محکمہ فراہمی روزگار بی.ستیما نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے خانگی شعبہ میں روزگار کی فراہمی کیلئے مشہور کمپنی سستیرا انفرااسٹرکچر پروجکٹ حیدرآباد کمپنی میں مارکٹنگ ایگزیکیٹیو ، ٹیلی کالر اور فیلڈ سلیز منیجر جیسی جائیدادوں کیلئے بتاریخ 24فروری شہر جگتیال میں دفتر محکمہ روزگار میں جاب میلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔18 سے 28 سال کے درمیانی عمر کے نوجوانان جو دہم جماعت ، انٹرمیڈیٹ اور کسی بھی ڈگری سے کامیاب ہوں ، اہل ہیں۔منتخبہ امیدواروں کی حیدرآباد شہر میں روزگار فراہم کی جائے گی ۔ماہانہ 8000 سے 30000 کے درمیان تنخواہ ادا کی جائے گی۔خواہشمند امیدوار جو سابقہ ضلع کریمنگر سے تعلقہ رکھتے ہوں اپنے آدھار کارڈ، بائیو ڈاٹا،تعلیمی قابلیت سے متعلقہ اسناد، کے ساتھ شریک ہوں۔صبح 11 بجے تا دوہر 2 بجے تک انٹرویو منعقد ہوگا ۔