درختوں کو کاٹنے یا دوسرے مقام پر منتقل کرنے کیلئے اجازت لازمی

   

حیدرآباد۔ 13 اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹری پروٹیکشن کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی درخت کو کاٹنے یا موجودہ درخت کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کیلئے اجازت لینا ضروری ہے جس کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع کے عوام کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ڈبلیو اے ایل ٹی اے ایکٹ 2005 کے مطابق کوئی شخص یا ادارہ اپنی زمین پر موجود کسی درخت کو کاٹنے یا دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اجازت کیلئے tgfmis.com پر درخواست دینا ہوگا۔ بغیر اجازت درختوں کو کاٹنے یا ان کی منتقلی غیر قانونی اور قانون کے مطابق جرم ہے۔