مدینہ منورہ ۔26؍اپریل ( ایجنسیز ) دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے اولین قافلوں میں ہندوستان اور پاکستان کے عازمین بھی شامل ہیں جو طواف وعمرہ کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا کے مطابق وقوفِ عرفہ (حج کا رکنِ اعظم) 26 مئی 2026ء (بروز منگل) کو متوقع ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دوران حج موسم گرم اور درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق حجاج سایہ دار جگہوں اور چھتری کا استعمال کریں اور مشروبات و پانی کے چھڑکاؤ کیلئے اسپرے بوتل ساتھ رکھیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر عازمین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔H/A