حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک مالک نے اپنے پالتو کتے کے پچھلے دو پیر نہ ہونے پر اس کے لیے وہیل چیر جیسا آلہ تیار کیا اور وہ جہاں بھی جاتا ہے اس کی مدد سے کتے کو اپنے ساتھ لیجاتا ہے ۔ جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ جس پر وزیراعظم نریندر مودی بھی فدا ہوگئے ۔ تاملناڈو کے کوئمبتور سے تعلق رکھنے والے کاشی نے ایک کتے کو گود لیا اور اس کا ویرا نام رکھا ۔ اس کتے کے پیچھے کے دو پیر نہیں تھے جب بھی کاشی گھر سے باہر جاتا ویرا ساتھ میں باہر چلنے کی بھونکتے ہوئے ضد کرتا تھا ۔ اس کی صورتحال کو سمجھنے کے بعد کاشی نے خاص طور پر وہیل چیر جیسا آلہ بنوایا اور اس نے کتے کو اس پر چلنے کی تربیت بھی دی ۔ جس میں ویرا کے ماہر ہوجانے کے بعد وہ اب اس کو اس آلہ کی مدد سے باہر لیجا رہا ہے ۔ کاشی کے اس کام کی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ستائش کی جب بھی کاشی گھر سے باہر جاتا ہے ۔ باہر چلنے کے بارے میں ویرا سے سوال کرتا ہے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھتا ہے ۔ اس کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔۔ ن