دیگر ایم پیز کو ٹکٹ گنوانے کا خوف ہے‘ اس وجہہ سے وہ بول نہیں رہے ہیں۔ ورون گاندھی

,

   

ورون نے کہاکہ وہ اس لحاظ سے ایک’انقلابی‘ لیڈر وہ لوگوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کو برداشت نہیں کرسکتے۔
پیلی بھیت۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہاکہ گنا پر ایم ایس پی میں اضافہ کامسئلہ اٹھانا والے وہ واحد ہیں‘ مگر ایم پیز اور ایم ایل ایز کواس کے متعلق بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ساتھی اس طرح کے مسائل نہیں اٹھاتے کیونکہ انہیں خوف رہتا ہے کہ اگلے الیکشن میں انہیں ٹکٹ نہیں دیاجائے گا۔ ورون اپنے حلقہ پیلی بھیت میں تھا اور وہ بھایڈی اسمبلی حلقہ میں مقامی رپورٹس سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”ان لوگوں کے لئے جو ٹکٹ نہیں ملنے کے خوف میں ہیں۔ اگر عوام کی آواز کو عوامی نمائندے نہیں اٹھائیں گے تو کون اجاگر کرے گا؟اگر انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملتا ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

میری والدہ ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔ میں صرف سچائی بیان کروں گا حکومت ائے گی اورجائے گی“۔ورون نے کہاکہ وہ اس لحاظ سے ایک’انقلابی‘ لیڈر وہ لوگوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کو برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں نے لوگوں کو ان کے ہی پیسوں سے مدد کی ہے چاہے وہ گاؤں کے نوجوانوں کے لئے اسپورٹس کا سامان ہویا منادر کے لئے معاشی مدد دینے کی بات ہو“۔

درایں اثناء پیلی بھیت ضلع مجسٹریٹ پولکیٹ کھارے کو لکھے گئے ایک مکتوب میں ورون گاندھی نے الزام لگایاہے کہ ضلع میں منعقد ہونے والے ”بانسری مہاتسو“میں تاجرین سے رقم کی مانگ کی جارہی ہے۔

مذکورہ ضلع مجسٹریٹ ابتک اس مسلئے پر کوئی ردعمل نہیں دیاہے۔ تاجرین کا الزام ہے کہ مقامی انتظامیہ لوگوں سے پیسے لے کریہ فیسٹول منعقد کررہا ہے۔

مذکورہ بی جے پی ایم نے کہاکہ حال ہی میں دہلی میں تاجرین نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسلئے کی تفصیلات سے انہیں واقف کروایاہے۔