راج ٹھاکرے اپنے خاندان کیساتھ ای ڈی کے دفتر پہنچے

   

ممبئی ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے جنہیں انفورسنمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نقد رقم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ کے سلسلہ میں تفتیش کیلئے منگل کے دن طلب کیا تھا آج دفتر واقع جنوبی ممبئی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ایک قافلہ کی شکل میں پہنچے ۔ ایم این ایس کے قائد نے کہا کہ ای ڈی نے انہیں نقد رقم کی منتقلی کے سلسلہ میں بے قاعدگیوں کے مقدمہ کے بارے میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے ۔ انہیں مبینہ طور پر انفراسٹرکچر کرایہ پر دینے کے سلسلہ میں بے قاعدگیوں کے مقدمہ کا سامنا ہے ۔