راجستھان رائلز نے اتوار کو ممبئی میں آئی پی ایل 2026ء کے اپنے آخری لیگ میچ میں ممبئی انڈینس کو 30 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ کے پلے آف مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا ناک آؤٹ مرحلہ میں داخلے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ راجستھان نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 205/8 بنائے اور ممبئی کو 175/9 تک محدود رکھا۔ جوفرا آرچر کو آل راؤنڈ پرفارمنس (32 رنز، 3/17) پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ 26 مئی کو پہلا کوالیفائر آر سی بی اور جی ٹی کے درمیان ہوگا۔