اترکھنڈ ، 21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے اترکاشی میں سیلاب متاثرین کے لئے راحتی سامان لے جا رہے ہیلی کاپٹرکے حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ہے ۔ اس پر تین افراد سوار تھے ۔ سرکاری طور پر اگرچہ کہ حادثے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ ہیلی کاپٹر پر سوار افراد کے متعلق بھی کوئی معلومات ابھی تک موصول نہیں ہو سکی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔