کمپنی کے عہدیداروں کی نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ونود کمار سے ملاقات
حیدرآباد: نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار سے راما گنڈم فرٹیلائیزرس اینڈ کیمیکلس لمٹیڈ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر نرلیپ سنگھ رائے اور چیف فینانشیل آفیسر سنجے جندال نے ملاقات کی اور کمپنی کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ نائب صدرنشین پلاننگ کمیشن کے عہدہ پر ایک سال کی تکمیل کے پس منظر میں یہ ملاقات کی گئی جس میں کمپنی کی جانب سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ریاست کی ترقی میں حصہ داری جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ونود کمار نے راما گنڈم میں کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جانے کی تفصیلات طلب کی۔ کمپنی کے عہدیداروں نے بتایا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جارہی ہے ۔ ونود کمار نے کمپنی کے ذمہ داروںکو مشورہ دیا کہ وہ علاقہ میں بیروزگاری کے خاتمہ میں اہم رول ادا کریں اور کمپنی کی جانب سے علاقہ کی ترقی کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت صنعتوں کو مختلف رعایتیں فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوانوںکے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔