رانیل وکرم سنگھے مستعفی ہوجائیں : سابق صدر

   

کولمبو ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسے نے ملک کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے کو یہ کہہ کر مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر ملک کے صدر اور کابینہ کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہو تو حکومت کی کارکردگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔ پیر کے روز اپنی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مذہبی رسم ادا کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مہندا راجہ پکسے (جو پارلیمنٹ میں اپوزیشن قائد بھی ہیں) نے کہا کہ اگر ملک میں (بات صرف سری لنکا کی ہی نہیں بلکہ کسی بھی ملک کے بارے میں کہی جاسکتی ہے ) ایسی حکومت بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے جہاں ملک کے صدر اور کابینہ کا تعلق ایک ہی سیاسی پارٹی سے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہئے ۔