راہول کے احتجاج پر خاطی پولیس عہدیداروں کیخلاف FIR درج

,

   

پیلٹ گن سے متاثرہ نوجوان کو انصاف کا مطالبہ، خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں کامیابی

حیدرآباد۔21۔اگسٹ (سیاست نیوز) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے آج پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے روبرو دن بھر دھرنا منظم کرتے ہوئے پیلٹ گن سے متاثرہ نوجوان ساحل لوچب کی شکایت پر ایف آئی درج کرانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ راہول گاندھی نے پولیس کی جانب سے دو مرتبہ ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کے بعد آج متاثرہ نوجوان کے ساتھ پولیس ا سٹیشن کے روبرو دن بھر دھرنا دیا اور آخرکار شام میں پولیس ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور ہوگئی۔ قبل ازیں 20 جولائی کو جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے موقع پر پولیس کے پیلٹ گن کا شکار نوجوان ساحل لوچب کو انصاف دلانے کے لئے راہول گاندھی نے متاثرہ نوجوان کے ساتھ دھرنا منظم کیا ۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق ساحل نے 14 اگست کو اپنے وکلاء کے ساتھ دہلی پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ۔ پولیس کی جانب سے شکایت کا نمبر اور اکنالیجمنٹ نہیں دیا گیا۔ نوجوان نے 17 اگست کو ای میل اور فون کے ذریعہ دوبارہ شکایت کی لیکن پھر بھی شکایت کا نمبر اور رسید جاری نہیں کی گئی۔ راہول گاندھی نے ساحل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر پولیس آفس پہنچ کر پولیس عہدیداروں سے ملاقات کی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کی جانب سے شکایت کا نمبر اور دیگر تفصیلات نہیں دی گئی۔ راہول گاندھی نے ساحل کو انصاف دلانے اور خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی نے شکایت درج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن پہنچ کر بھی شکایت درج کرنے کی خواہش کی ۔ پولیس کی جانب سے شکایت درج کرنے سے انکار پر وہ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل سے ملاقات کیلئے پہنچے ۔ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں عہدیداروں سے بات چیت کی۔ راہول گاندھی نے 29 جولائی کو پریس کانفرنس میں پولیس زیادتیوں سے متاثرہ نوجوانوں کو میڈیا کے روبرو پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ پولیس زیادتیوں کیلئے ذمہ دار ہیں۔ راہول گاندھی نے 20 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاجی طلبہ کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی نے دھرنا کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ وہ مقدمہ درج کئے جانے تک پولیس اسٹیشن میں موجود رہیں گے ۔ اسی دوران کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس پیلٹ گن سے متاثرہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔ متاثرہ نوجوان نے دو مرتبہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر تحریری شکایت حوالے کی لیکن ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا۔ کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن کے استعمال پر ایف آئی آر درج کیا جانا چاہئے ۔ راہول گاندھی نے ڈی سی پی آفس کے روبرو متاثرہ نوجوان کے ساتھ دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ انصاف ملنے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ اسی دوران دہلی پولیس نے 20 جولائی کی کارروائی کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ احتجاجیوں کے پرتشدد ہونے کے بعد پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔ پیلٹ گن سے متاثر 19 سالہ ساحل لوچب نے راہول گاندھی کو پولیس کے رویہ کے بارے میں شکایت کی۔ راہول گاندھی کے دھرنے کے موقع پر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے اطراف ریاپڈ ایکشن فورس کو تعینات کیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہم ساحل اور اس کے افراد خاندان کیلئے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ پولیس اسٹیشن پر دھرنے کے موقع پر کانگریس کئی قائدین موجود تھے۔1/k