رمضان اس طرح گزاریں

   

اے ۔ اے ۔ خان
٭ فرض روزوں کا اہتمام کریں، کیونکہ اگر سال بھر بھی روزہ رکھیں گے تو رمضان کے روزوں کا ثواب نہیں ملے گا۔
٭ شرعی عذر کے بغیر روزہ قضا ہرگز نہ کریں۔
٭ نماز تراویح بیس رکعات پابندی اور خشوع و خضوع سے ادا کریں۔
٭ ماہ رمضان میں نماز تہجد کا اہتمام کریں۔
٭ سحر و افطار میں ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں۔
٭ ماہ رمضان میں کم از کم ایک قرآن ضرور پڑھیں۔
٭ اشراق، چاشت، اوابین وغیرہ کی پابندی کریں۔
٭ قضا نمازیں ادا کریں۔٭ درود شریف کا ورد کثرت سے کریں۔
٭ مسواک کا استعمال کریں۔ ٭ نظر کی حفاظت کریں۔
٭ رمضان میں صدقات و خیرات کی کثرت کریں۔
٭ رمضان میں اپنے ملازمین کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔
٭ آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھیں۔٭ اذان سے قبل مسجد پہنچ جائیں۔
٭ جب بھی مسجد میں داخل ہوں نفل اعتکاف کی نیت ضرور کرلیں، تاکہ جتنی دیر تک آپ مسجد میں رہیں اعتکاف کا ثواب ملتا رہے۔
٭ نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کریں۔
٭ آخری دَہے کی طاق راتوں میں شب بیداری کریں، یعنی ان راتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔
٭ رمضان کی عبادتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
٭ چاند رات کو عبادت میں گزاریں۔
٭ ستہ شوال کے روزے رکھیں۔