روس جنگ بندکرے ۔ آر ایس ایس کا مرکز پر دباو

   

نئی دہلی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قومی ایگزیکٹو رکن اندریش کمار نے جمعہ کو حکومت پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر دباؤ ڈالنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ ہاتھ ملائے۔اندریش کمار نے اس بات پر زور دیاکہ جنگ کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتی، بلکہ اس سے انسانیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں، سفارت کاروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پوٹن کو مسئلہ کا مذاکراتی حل تلاش کرنے پر آمادہ کریں۔آر ایس ایس کے سینئر پرچارک نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہندوستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کی حکومتوں، سیاست دانوں، سفارت کاروں، دفاعی ماہرین، سول سوسائٹی کے لوگوں کو اکٹھا ہونا چاہیے اور بات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے اور روس کے خلاف جنگ کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ صدر ولادیمیر پوٹن پر دباؤ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہندوستان امن چاہتا ہے۔ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہونی چاہیے جو جنگ کو جنم دے۔ جنگ کی ہولناکیاں ، دہشت ، تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہیں۔’کمار، راشٹریہ مسلم منچ اور راشٹریہ کرسچن منچ کے بانی، نے مسلم اور عیسائی برادری کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ روس کو امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا راستہ تجویزکریں۔یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کی۔ تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی مذاکرات اور بات چیت کے راستے پر واپس آنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے بات چیت کے دوران اپنے دیرینہ یقین کا اعادہ کیا کہ روس اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) گروپنگ کے درمیان اختلافات کو صرف اور صرف حل کیا جا سکتا ہے۔ ایماندارانہ اور سنجیدہ مکالمے کے ذریعے اس جنگ کا متبادل راستہ اختیار کیا جا ئے۔
6 لاپتہ افراد مل گئے
جموں۔ جموں و کشمیر میں دو دن قبل لاپتہ ہونے والے چھ افراد کا جمعہ کو سراغ لگایا گیا کیونکہ حکام نے بتایا کہ وہ تمام محفوظ ہیں اور جلد ہی گھر پہنچ جائیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ ضلع کے وروان کے مرواہ علاقے کے چھ افراد جو اننت ناگ سے مارگن ٹاپ کے راستے اپنے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔