ریپ متاثرہ کا بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی سے اظہار تشکر

   

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اتاؤ میں کافی سرخیوں میں رہے ماکھی عصمت دری واقعہ کی متاثرہ نے اپنی ماں اور صدر اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار آشا سنگھ کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سما ج پارٹی(بی ایس پی) کا شکریہ ادا کیا ہے ۔عصمت دری متاثرہ نے اتوزر کو ایک ویڈیو جاری کر کے کہا‘اناو صدر اسمبلی حلقے سے کانگریس نے ان کی ماں آشا سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے ۔ ماں کے خلاف بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی نے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے جس کے لئے میں اور میرا کنبہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سابق وزیر اعلی و ایس پی صدر اکھلیش یادو و سابق وزیر اعلی و بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا مشکور ہے ۔اس سے قبل ماکھی عصمت دری واقعہ کے مجرم سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کی بیٹی ایشوریہ نے عصمت دری متاثرہ کی ماں کوٹکٹ دئیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر حملہ کیا تھا۔