سرینگر کے مرکزی علاقہ لال چوک پر تنصیب رکاوٹوں کو ہٹادیا گیا

   

سرینگر ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی سرینگر کے لال چوک علاقہ کلاک ٹاؤر کے اطراف و اکناف میں تنصیب شدہ رکاوٹوں کو تقریباً پندرہ دن بعد ہٹادیا گیا تاکہ عوام اور ٹریفک بہاؤ میں آسانی ہو ۔ حکام کے مطابق پیر کو تمام اسکولں کی کشادگی عمل میں آ ئی لیکن طلبہ غائب تھے لیکن حکومتی دفاتر کے دوبارہ کھلنے پر حاضری معمول پر رہی ۔ سیول لائینز علاقہ میں ٹریفک بہاؤ میںتیزی دیکھی گئی لیکن سرینگر ڈاؤن ٹاون اور دوسرے علاقوں میں ابھی بھی پابندیاں دیکھی گئیں۔ حالانکہ امتناعی احکامات ہٹادیئے گئے ہیں لیکن امن و قانون کی برقراری کیلئے سیکوریٹی فورسس کو جا بجا تعین کیا گیا ہے ، ڈل گیٹ ، بولیورڈ ، سونوار ، ایم اے روڈ ، راج باغ اور متصل علاقوں میں کئی خانگی موٹر گاڑیوں کو دوڑتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ وادی کی مارکٹس ابھی بھی بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ ابھی بھی سرکوں سے دور ہیں۔ موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات سولہویں دن بھی مسلسل معطل ہیں اور کئی علاقوں کے لینڈ لائین خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ حکام نے کہا کہ علاقہ میں بحیثیت مجموعی صورتحال پرامن ہے ۔