سرینگر: جموں و کشمیر میں ایک ہندوستانی فوجی نے سرینگر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی نے سرینگر کے علاقے رنگریٹ میں جموں وکشمیر لائٹ انفینٹری سینٹر میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی جس سے مقبوضہ کشمیرمیں جنوری2007سے خودکشی کرنے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعدا د بڑھ کر 539ہو گئی ہے۔