سلمان خان کی فلم بھارت نے آل اوور 325 کروڑ کا نشانہ پورا کرلیا

   

بالی ووڈ کے دبنگ سوپر اسٹار سلمان خان کی عید کے موقع پر علی عباس ظفر کے ڈائرکشن میں بنی فلم بھارت نے آل اوور 325 کروڑ کی کمائی کا نشانہ پورا کرلیا ہے۔ اس فلم میں کیٹرینہ کیف اور سنیل گروور کے بھی اہم کردار تھے۔ سلمان خان ان دنوں اپنے بھائی ارباز خان کی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے وہ اسی سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے فوری بعد سلمان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جو 2020 عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔