سوریہ پیٹ میں جوڑے کے قتل میں ملوث کا نسٹبل ملازمت سے برخاست

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سوریہ پیٹ ضلع کے موتھے منڈل میں ایک جوڑے کے قتل کے اہم ملزم پولیس کانسٹبل محمد شریف کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ۔ سوریہ پیٹ ایس پی نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کے بعد شریف کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس کیس میں ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک ڈی ایس پی کو تفتیشی افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں منتقل کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ متاثرین ہلاوتھ ناگولو اور اس کی بیوی ہلاوتھ بوبا موتھے گاؤں کے مضافات میں ایک زرعی کھیت میں جزوی طور پر دبے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس جوڑے نے شریف سے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپئے ادھار لیے تھے اور یہ جوڑا لی گئی رقم واپس کرنے میں ناکام ہوا اور ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی دھمکی ۔ جس کے بعد شریف نے مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ پولیس نے بتایا کہ شریف نے ناگولو کو بھیڑیں دکھانے کے بہانے بلایا ۔ جب وہ گڑھا کھود رہا تھا تو اسے پتھر سے مارا اور اسے دفن کردیا ۔ بعد ازاں وہ مبینہ طور پر تصویر کھینچنے کے بہانے خاتون کو بلایا اور اس کا بھی قتل کر کے اسے بھی دفن کردیا اور زیورات لے کر فرار ہوگیا ۔ اس کیس کے دوسرے ملزم جلی پلی سندر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کا استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر کیس کا سراغ لگایا ۔۔ ش m/b