سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو سی اے اے کے مظاہرے کے دوران معاوضہ دینے کے لیے نوٹس بھیجا گیا ہے، وہ فوری طور پر واپس لے لی جائے ورنہ ہم خود ایسا کریں گے۔ 2019 میں، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران، مظاہرین نے جان و مال کو نقصان پہنچایا ایسا الزام ہے۔ اتر پردیش میں یوگی حکومت نے ایسے مظاہرین کی نشاندہی کی تھی اور انہیں نقصان کی تلافی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔ اس معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم اس کارروائی کو واپس لینے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا، آپ کو قانون کے تحت طریقہ پر عمل کرنا ہوگا۔ برائے مہربانی اس کا تجزیہ کیجئے۔ ہم آپ کو 18 فروری تک آخری موقع دے رہے ہیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اس کارروائی کو ہم خود ختم کردیں گے۔ عدالت نے کہا کہ دسمبر 2019 میں شروع کی گئی یہ کارروائی قانون کے خلاف ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔