سیاست ٹی وی کے خصوصی پروگرام حیدرآبادی ستارے کے 7 سال مکمل

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے ہمیشہ یہ کاوش رہی ہے کہ وہ سماجی ، فلاحی و بہبود کے کام کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ سماج میں ان گنت چھپے فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد بلالحاظ مذہب و ملت منظر عام پر لایا ہے ۔ ان میں بے شمار نام آپ خود جانتے ہیں سیاست ٹی وی چیانل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام ’ حیدرآبادی ستارے ‘ کی شروعات کی گئی جس میں حیدرآباد کے علاوہ ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں و اداکاروں کے انٹرویوز شامل کئے گئے جو شائقین کے دل کے قریب ہے نہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ اور جن کو روبرو دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہر اتوار بلاوقفہ ان مشہور اداکاروں و فنکاروں اور سوشیل میڈیا کے کنٹینٹ کیرئیرس انفلنرس ، اور مختلف شعبہ حیات کی شخصیات سے ملاقات کروائی گئی ۔ جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی انفرادی پہچان بنائی اور ساتھ میں ایسے فنکاروں کو بھی متعارف کروایا جواتنا سب کچھ دینے کے بعد گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ان مشہور و معروف شخصیتوں کو اس پروگرام کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا ۔ ان شخصیات کے خیالات کے ذریعہ شائقین کے ساتھ نسل نو کے لیے معلومات سے بھر پور موقع فراہم ہوا ۔ ہفتہ واری حیدرآبادی ستارے پروگرام ٹیلی کاسٹ کے سات سال مکمل کرچکا ہے ۔ 18 اگست 2019 سے مسلسل ہر اتوار رات 9 بجکر 30 منٹ پر یہ شو پابندی کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے ۔ پروگرام کی کامیابی میں سیاست ٹی وی کے ناظرین کا اہم رول رہا جنہوں نے سیاست ٹی وی کی ٹیم کی محنت کو شرف قبولیت بخشی ۔ اس پروگرام کو اپنی محبت سے نوازا ۔ اس شو کو پسند کیا ویسے بالی ووڈ اور حیدرآبادی فلمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات مشہور و معروف قوال حضرات ، طنز و مزاح کے کئی نامور فنکار پروگرام کی رونق بنے ۔ اس کے علاوہ حیدرآبادی فلمی دنیا کے چمکتے ستارے ہوں یا سوشیل میڈیا کی دنیا میں دھوم مچانے والے نوجوان فنکار ، پلے بیک سنگرس ، غزل کی دنیا کے مایہ ناز گلوکار ایسی ایسی شخصیتیں پروگرام کا حصہ بنی جس کے ذریعہ سیاست ٹی وی دیکھنے والے ناظرین کی دلچسپی برقرار رہی اور سات برس میں حیدرآبادی ستارے پروگرام کو ایک انوکھی شناخت حاصل ہوگی ۔ سیاست ٹی وی کے ناظرین کا ردعمل اور ان کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے حیدرآبادی ستارے پروگرام میں آئندہ بھی بالی ووڈ اور سرزمین دکن کے فنون و لطیفہ کے ماہر باصلاحیت اور باکمال فنکاروں کو شامل کیا جائے گا جو آپ کے دل میں گھر بنائے ہوئے ہیں ۔ اس پروگرام کی غیر معمولی کامیابی کے لیے ہم سی ای او سیاست ٹی وی جناب عامر علی خاں کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قدم قوم پر ہماری حوصلہ افزائی کی ۔۔