ریاض : سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے برطانوی کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ چارلس کی کامیابی اور برطانیہ کی خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان نے برطانوی ہم منصب کی اچھی صحت کے لیے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا۔کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔