نرمل 19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نرمل بھاویش مشرا نے وانا مہوتسوم پروگرام کے افتتاحی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر لنگاپور تانڈہ مامڑہ منڈل میں منعقدہ شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر جاوید مشرا آئی اے ایس کے ہمراہ سرکاری عہدیداران اور طلباء کے ساتھ بڑی تعداد نے شجرکاری کی۔ کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام لوگوں کو وانا مہوتسوم پروگرام کے حصہ کے طور پر بڑیت عداد میں پودے لگانا چاہئے۔ انھوں نے ہر ایک سے پودا لگاکر ماحولیاتی توازن کی حفاظت کے لئے اس پروگرام میں حصہ لینے کی خواہش کی۔ انھوں نے واضح کیاکہ نہ صرف پودا لگانا بلکہ ان کی نگہداشت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لینی چاہئے۔ اس پروگرام میں ڈی ایف او سوشانت سکھ دیو اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔