شوٹر کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا

   

نئی دہلی : شمال مغربی دہلی کے علاقہ جہانگیر پوری میں 16 اپریل کو پیش آئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے امام عرف سونو عرف یونس کو دہلی کی عدالت نے 4 روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ کرائم برانچ نے اُس کی تحویل کے لئے درخواست پیش کی تھی تاکہ بڑی سازش کا پردہ فاش کیا جاسکے۔ سونو کیس کے کلیدی ملزمین میں سے ہے جس نے بتایا گیا ہے کہ ہجوم کو بھڑکایا اور ہنومان جینتی کے موقع پر جلوس پر پتھراؤ کرایا۔