شہر حیدرآباد میں گھروں کی فروخت میں 28 فیصد کا اضافہ

   

سال 2022 میں 4985 کروڑ روپئے کے مکانات فروخت۔ نائٹ فرینک کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد۔/11 جنوری، ( سیاست نیوز) شرح سود میں اضافہ ہونے کے باوجود گریٹر حیدرآباد کے حدود میں گھروں کی فروخت میں ریکارڈ سطح پراضافہ ہوا ہے۔ سال 2022 میں نمایاں شرح ترقی کے ساتھ 4984 کروڑ روپئے مالیت کے گھر فروخت ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال 2021 کی بہ نسبت گھروں کی فروخت میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آفس اسپیس کی لیز میں بھی حیدرآباد نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ جملہ 6.7 ملین مربع فٹ دفتر کی جگہ کا سالانہ لین دین ہوا ہے جس سے ملک کے 8 بڑے شہروں میں حیدرآباد کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ ملک کی مشہور و معروف رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی نائٹ فرینک انڈیا نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ 2022 میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ سال 2022 میں گذشتہ 10 سال کے دوران سب سے زیادہ گھروں کی فروخت ہوئی ہے۔ ملک کے 8 بڑے شہروں کے مقابلے میں حیدرآباد کے تجارتی بازار میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شہر حیدرآباد کے مغربی علاقہ میں مکانات کی زیادہ مانگ پائی جاتی ہے۔ ان علاقوں میں جہاں آئی ٹی اور آئی ٹی پر انحصار کرنے والی کمپنیاں مرکوز ہیں وہاں مکانات کے ڈیمانڈ میں کسی قسم کی کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ نائٹ فرینک کا کہنا ہے کہ گچی باؤلی، ہائی ٹیک سٹی، کونڈا پور، منی کنڈہ، کوکٹ پلی اور رائے درگم کے علاقوں میں مکانات کا بہت زیادہ ڈیمانڈ بڑھتا جارہا ہے۔ جاریہ سال نئے پراجکٹس میں بھی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح رہائشی مارکٹ میں32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ن