حیدرآباد 16 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سنگور پراکٹ پر پداپور کیمپس میں واقع فیز ۔ IV پمپ ہاؤز پر والز کی تبدیلی اور جنکشن کے کام کئے جانے کی وجہ 17 اگست صبح 10 بجے سے 18 اگست صبح 10 بجے تک بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے لئے پانی کی سربراہی مسدود رہے گی یا کم پریشر سے سربراہی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں بی ایچ ای ایل، ایم آئی جی ۔ I اور II، ریل وہار، چندا نگر، انڈین اسکول آف بزنس، کے پی ایچ بی کالونی، شیخ پیٹ، کوکاپیٹ، منی کونڈا، نارسنگی، گائتری نگر، بورا بنڈہ، ای ایس آئی، ایس آر نگر، یرا گڈہ، یلاریڈی گوڑہ، امیرپیٹ، وینگل راؤ نگر، صنعت نگر، نمس، بنجارہ ہلز، ٹٹی خانہ، سوماجی گوڑہ، بی ایس مقطعہ اور کونڈاپور شامل ہیں۔ V/A