شیواجی نگر گینگ ریپ کیس گرفتار 4 ملزمین میں سے 3 نابالغ

   

ممبئی : ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقہ گوونڈی میں ہفتہ کی صبح ایک نوجوان خاتون کے ساتھ چار مردوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ اتوار کو شیواجی نگر پولیس اسٹیشن (ممبئی پولیس) کے سینئر انسپکٹر ارجن راجن نے بتایا کہ اس واقعہ کے چاروں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔حیرت ناک امر یہ ہے کہ پولیس کے مطابق گرفتار 4 ملزمین میں سے 3 نابالغ ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔