صدر بائیڈن اور وزیراعظم مودی کی ملاقات

   

نئی دہلی : امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم نریندر مودی سے پیر کو ورچیول میٹنگ میںتبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کے علاوہ خطہ اور عالمی سطح کے بعض مسائل پر غور کیا ۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان اپنی قریبی مشاورت جاری رکھیں گے کہ روس ۔ یوکرین جنگ کے اثرات سے کس طرح نمٹا جائے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے جنگ سے تباہ حال یوکرین کے لوگوں سے انسانی بنیادوں پر بہتر سلوک کیلئے ہندوستان کو سراہا ۔ وزیراعظم مودی نے بھی جوابی ستائش میں بیان کیا کہ دنیا کے دو سب سے بڑے اور قدیم جمہوریتیں فطری شراکت دار ہیں ۔