صدر لولا دا سلوا صحت یاب

   

برازیلیا: برازیل کے صدر لولا دا سلوا اکتوبر میں سر پر آنے والے زخموں کے بعد کیے گئے تازہ ترین طبی معائنے میں صحت یابی کی طرف مائل بتائے گئے ہیں اور ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔ان کے سر پر چوٹ کے بعد اتوار کے روز ان کے مزید ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے اور صدر لولا کی صحت بحال بتائی گئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق صدر اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم انہیں ایک ہفتے بعد ایک بار پھر طبی معائنہ سے گزرنا ہو گا۔