صومالیہ میں دو بم دھماکے ، 100 ہلاک

   

موغادیشو: صومالیہ میں وزارت تعلیم کی عمارت کو ہدف بناتے ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے ہیں۔صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ صدر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں سے آنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار وزارت تعلیم کی عمارت سے ٹکرا گئی اور پھر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ملک کے ایک بڑے حصے پر قابض القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ یہی تنظیم اکثر ملک کے کئی حصوں اور دارالحکومت میں دھماکے کرتی رہتی ہے ۔ وزیراعظم حمزہ عبدی بوری نے کہا کہ الشباب کے اس طرح کے حملے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سرکاری عزم کو متاثر نہیں کریں گے۔