محبو ب نگر ۔17جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محبوب نگر ضلع کے بھوت پور کے حدود میں نیشنل ہائی وے۔44 پر بھوت پور فلائی اوور کے قریب ایک حالیہ سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب امستاپور گاؤں کے تین نوجوان دو پہیہ گاڑی پر کرنول سے محبوب نگرآرہے تھے کہ فلائی اوور کے قریب سڑک پر کھڑی لاری سے ان کی ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور نوجوان جو شدید زخمیوں سے چورتھا علاج کے دوران علاج دم توڑ گیا۔اس حادثہ کے سلسلے میں محبوب نگر ضلع ایس پی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بھوت پور کے سب انسپکٹر سے حادثے کی مکمل تفصیلات کے حاصل کیں۔ حادثے کی وجوہات، واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات، تحقیقات میں پیش رفت وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ، ضلع ایس پی نے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے موٹرسائیکلوں کو مشورہ دیا کہ وہ رات کے وقت زیادہ چوکس رہیں اور تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کر کے ایسے حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔