ضلع ایس پی کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ ، بزرگوں کی حوصلہ افزائی

   

گمبھی راؤپیٹ، سرسلہ ۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجنا سرسلہ ضلع پولیس نے ایک بار پھر انسانیت نوازی اور سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمبھی راؤپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ’’ما‘‘اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کی دلجوئی کی۔ اس سلسلے میں ضلع ایس پی بی مہیش گیتے نے ہفتہ کے روز اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور وہاں موجود بزرگوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اولڈ ایج ہوم میں پھل، چاول، راشن، کرانہ سامان اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ بزرگ معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمت و عزت ہر فرد کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ناگیندر چاری ، سی آئی وینکٹیش، ایس آئی سریکانت اور اولڈ ایج ہوم کے ذمہ داران و اراکین بھی موجود تھے۔