طیارہ کی ناپسندیدہ درمیانی نشست پربیٹھنے والوں کیلئے ہرہفتہ دیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام

   

سڈنی : یقینی طور پر ہوائی جہاز میں درمیانی نشست بیٹھنے کے لیے سب سے کم مطلوب نشست ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ہوتی ہے کہ یہ نشست کھڑکی کا نظارہ یا ہوائی جہاز کی خدمات تک آسان رسائی فراہم نہیں کرتی۔سوشل میڈیا پر ائیر لائن ’’ورجن آسٹریلیا‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سروے میں 7ہزار 500 افراد نے شرکت کی اور ان کے صرف 0.6 فیصد افراد نے ہوائی جہاز پر درمیانی نشست کو ترجیح دی۔تاہم مسافروں کو درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لئے آمادہ کرنے کیلئے ایک ائیر لائنز نے نیا منصوبہ بنایا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس معاملہ پر توجہ کی تو معلوم ہوا ہے کہ سی این این کے مطابق یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو درمیانی نشست پر لوگوں کی دلچسپی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔